ہم نیوز | Jul 10, 2023
سینئر تجزیہ کار مطیع اللہ جان نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے نواز شریف کو پاکستان واپس آنا ہو گا ۔
ہم نیوز کے پروگرام ‘ نیوز لائن”میں گفتگو کے دوران سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو الیکشن سے پہلے پاکستان آنا ہو گا اگر وہ نہیں آتے تو ان کی جماعت الیکشن نہیں لڑ سکے گی اور جو الیکشن کی کریڈبیلیٹی ہے وہ بھی صفر ہو جائے گی ۔
انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمپئین شروع ہوتے ہی اسٹبلیشمنٹ کی اکاؤنٹبیلیٹی اگر نواز شریف کی کمپئین کا نعرہ نہیں ہو گا تو پھر یہ ویسے ہی الیکشن ہونگے جیسے 2018 میں ہوئے تھے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More