نواز شریف کا فضل الرحمان کو منانے کا فیصلہ، روانگی کا شیڈول بھی تبدیل

ہم نیوز  |  Jul 10, 2023

ریاض: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے حکمراں سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کو منانے کے لیے اپنی روانگی کا شیڈول بھی تبدیل کردیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف اب شیڈول کے مطابق سعودی عرب سے برطانیہ نہیں جائیں گے بلکہ دبئی روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بھی دبئی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ وہاں ان کی سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات ہو جس میں ان کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف دبئی میں ہونے والی ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کو دبئی ملاقاتوں کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔

ن لیگ کے اگلے وزیراعظم کا فیصلہ نواز شریف یا پارٹی کرے گی ، مصدق ملک

واضح رہے کہ گزشتہ روز امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں شکوہ کیا تھا کہ دبئی ملاقاتوں پر ن لیگ کو پی ڈی ایم کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More