پنجاب بلدیاتی انتخابات ، الیکشن کمیشن نے انتظامات مکمل کر لئے

ہم نیوز  |  Jul 10, 2023

الیکشن کمیشن  نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے انتظامات مکمل کر لیے ۔

چیف الیکشن کممشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں  پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ زیرِ غور آیا۔

الیکشن کمیشن کے حکام نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور شیڈول دینے کے لیے تیار ہیں، وزارتِ داخلہ 12 جولائی تک مخصوص نشستوں کی تعداد کا نوٹیفکیشن دے۔

الیکشن کمیشن نے  وزارتِ داخلہ سے  امیدواروں کے لیے انتخابی اخراجات کی حد کے رولز مہیا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اجلاس میں پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بتایا گیا کہ پنجاب میں انتخابی گروپوں کی رجسٹریشن کا عمل 17 جولائی تک مکمل ہو جائے گا۔

کمیشن کے  حکام نے مزید کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے دورن ای وی ایم کا استعمال ممکن نہیں اسلئے پنجاب حکومت کو لکھا جائے کہ ای وی ایم اور آئی ووٹنگ سے متعلق ترامیم کو مدِ نظر رکھا جائے، فوری الیکشن کے لیے پنجاب حکومت لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور رولز میں ضروری ترمیم کرے۔

۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More