ڈیفالٹ کا خطرہ تھا ،آئی ایم ایف معاہدہ پاکستان کی خاطر سپورٹ کیا،شاہ محمود قریشی

ہم نیوز  |  Jul 10, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم سے ملاقات بہت اچھی رہی تھی، ہم نے سٹینڈ بائی معاہدہ کو پاکستان کی خاطر سپورٹ کیا، سپورٹ نہ کرتے تو ڈیفالٹ کا خطرہ تھا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت  پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ن لیگ سے نالاں دکھائی دے رہے ہیں، پی ڈی ایم کے اندر فضا ابر آلود ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے راستے بھی جدا ہونے والے ہیں ۔ دیکھتے ہیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان کے مفادات  جبکہ پی ڈی ایم نے ذاتی مفاد کو ترجیح دی۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا کی نظریں ورلڈ کپ پر لگی ہیں، کھیل میں سیاست کو نہیں لانا چاہئے، بھارت کو یہاں آنے پر کرکٹ میں ہچکچاہٹ کیوں ہے؟۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More