ہم نیوز | Jul 10, 2023
حکومت نے اسمبلی تحلیل ہونے سے پہلے ارکان پارلیمنٹ کو نوازنا شروع کر دیا ہے۔ موجودہ مالی سال کی 6 ہفتوں کی پارلیمنٹ کے لیے 6 ماہ کا بجٹ جاری ہوگا، وزارت خزانہ نے ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کے لیے فنڈز جاری کرنے کی اجازت دیدی۔
ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کے لیے جولائی تا ستمبر 61 ارب 26 کروڑ روپے جاری کئے جائیں گے، وزارت خزانہ نے پورے سال کے لیے مختص 90 ارب میں سے 41 ارب 3 ماہ میں جاری کرنے کی منظوری دی ۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ سال رہ جانے والے مزید 20 ارب روپے بھی انتخابات سے قبل جاری کئے جائیں گے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More