پشاور میں محرم پر تحریب کاری کا منصوبہ ناکام ،داعش کے 10دہشتگرد گرفتار

ہم نیوز  |  Jul 10, 2023

 پشاور میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ۔ محرم الحرام میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے والے 10 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے۔ گرفتاریاں  پشاور اور ہنگو سمیت مختلف علاقوں سے عمل میں لائی گئیں۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں میں ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں، تمام ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More