لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام پر نیا عذاب ۔۔ بجلی مزید کتنی مہنگی کردی گئی؟

ہماری ویب  |  Jul 10, 2023

حکومت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام پر بجلی مزید مہنگی کرنے کا نیا عذاب ڈال دیا، صارفین کو 46 ارب 53 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

نیپرا نےسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، قیمتوں میں اضافےکا اطلاق جولائی، اگست اور ستمبر کے بلوں پر ہو گا۔

بجلی کی قیمتوں میں اس اضافے سے صارفین پر 46 ارب 53 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔

یاد رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے گزشتہ بھی ہفتے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی۔

ان دنوں ملک میں بجلی کے شارٹ فال کی وجہ سے پورے ملک میں لوڈشیڈنگ بڑھ چکی ہے، شہر قائد میں 14 سے 16 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

کراچی میں گزشتہ کئی روز سے جاری ہولناک لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری احتجاج پر بھی مجبور ہیں تاہم حکومت بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے بجائے مسلسل قیمتوں میں اضافہ کرتی جارہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More