ہم ہر مذہب کا احترام کرتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی درخواست کرتے ہیں، محمد رضوان

ہم نیوز  |  Jul 10, 2023

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستانی بلے باز محمد رضوان کا کہنا ہے کہ قرآن پاک اللہ تعالیٰ کی طرف سے پوری انسانیت کے لیے رہنمائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قرآن اللہ تعالیٰ کی طرف سے پوری انسانیت کے لیے ہدایت کا کلمہ ہے اور ہر مسلمان نے آیات کو اپنے دلوں میں محفوظ کر رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتنی زیادہ محفوظ چیز کو نقصان پہنچانا اس کے محافظوں کے خاتمے کے بعد ہی ممکن نظر آتا ہے، قرآن کی بے حرمتی کا تو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہم ہر اس مذہب کا احترام کرتے ہیں جو دنیا میں رہنمائی کے لیے آیا اور اس کے پیروکاروں کے جذبات اس سے جڑے ہوئے ہیں اور ہم اسی کی درخواست کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More