جون میں اوورسیز پاکستانیوں نے 2.2 ارب ڈالر بھیجے ،سٹیٹ بینک

ہم نیوز  |  Jul 10, 2023

اسٹیٹ بنیک نے کہا ہے کہ رواں سال جون میں اوورسیز پاکستانیوں نے 2.2 ارب ڈالرزکی ترسیلات بھیجیں ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے ترسیلات زر میں ماہ بہ ماہ 3.9 فیصد اضافہ ہوا،مالی سال 2023 کے دوران ترسیلات کی مد میں 27 ارب ڈالر موصول ہوئے۔

اسٹیٹ بینک نے مزید کہا ہے کہ ترسیلات زر 2022 کے مقابلے میں 13.6 فیصد کم ہیں، ترسیلات زر سعودی عرب، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے بھیجیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More