پاکستان نے ٹیکن سیون نیشنز کپ جیت لیا

ہم نیوز  |  Jul 10, 2023

سعودی عرب میں جاری ای اسپورٹس اور گیمنگ فیسٹیول میں پاکستان نے ٹیکن سیون نیشنز کپ جیت لیا ہے۔

پاکستانی گیمرز نے جنوبی کوریا کے خلاف فائنل کھیلا جس میں انہوں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرینڈ فائنلز میں فتح سمیٹ لی۔

دنیا کا سب سے بڑا ای سپورٹس اور گیمنگ فیسٹیول کا ریاض میں آغاز ہوچکا ہے جس کی انعامی مالیت 30 ملین ڈالر ہے جو کہ عالمی ریکارڈ پرائز پول ہے۔

اس ای سپورٹس اور گیمنگ فیسٹیول میں 61 ممالک کی 113 بین الاقوامی ٹیموں کے 391 بہترین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

ان ممالک میں سعودی عرب، برطانیہ، آسٹریلیا، جرمنی، پاکستان، جاپان، جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ، پیرو، فرانس، فلپائنز اور دیگر سر فہرست ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More