حارث رؤف اپنی دلہن کو لے کر فوٹو شوٹ کیلئے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے

ہم نیوز  |  Jul 10, 2023

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے قومی کرکٹر حارث رؤف اپنی دلہن کو لے کر فوٹو شوٹ کیلئے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے، فوٹو شوٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ پوسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حارث رؤف کی جانب سے اپنی دلہن مزنا مسعود کے ساتھ تصویر شیئر کی گئی۔ تصویر میں حارث رؤف اور مزنا مسعود کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں فوٹو شوٹ کراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

راولپنڈی میں حارث رؤف کی اپنی دلہن کے ساتھ کیے جانا والا فوٹو شوٹ انکے ولیمے والے دن کرایا گیا۔ حارث رؤف نے اسی کے ساتھ اپنی شادی اور مہندی کی تصویر بھی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میرے لیے ہمیشہ آپ ہیں’۔

It’s always been you! ❤️

— Haris Rauf (@HarisRauf14)

خیال رہے کہ فاسٹ باولر حارث رؤف رواں ہفتے اپنی کلاس فیلو مزنہ مسعود کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے، حارث رؤف کے ولیمے اور بارات کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی تھی۔

حارث رؤف نے بارات روانگی سے قبل صدقے کا بکرا بھی ذبح کیا۔ انہوں نے بکرے کو پیار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

Haris Rauf wears black sherwani on his wedding day 😍#Cricket | #Pakistan | #HarisRauf | #Wedding | #Rawalpindi pic.twitter.com/xAOQbDVZkr

— Khel Shel (@khelshel) July 6, 2023

فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے ولیمے کی تقریب 8 جولائی کو منعقد ہوئی جس میں حارث رؤف کے ساتھی کرکٹرز سمیت کئی نامور کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی ولیمے میں شرکت کیلئے کراچی سے اسلام آباد پہنچے تھے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More