سابق عالمی باکسر اور قومی چیمپین در محمد بلوچ انتقال کر گئے

ہم نیوز  |  Jul 09, 2023

سابق عالمی باکسر اور سابق قومی چیمپین در محمد بلوچ انتقال کر گئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق انہیں افریقی بندرگاہ پر بحری جہاز پر دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، مرحوم نے لواحقین میں بیوہ اور تین بچے چھوڑے ہیں۔

در محمد بلوچ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے نائب صدر اور سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اصغر بلوچ کے بھتیجے تھے۔ان کے والد اولمپئین ملنگ بلوچ بھی سات ماہ قبل انتقال کر گئے تھے۔

یاد رہے کے پی ٹی اور پاکستان نیوی کی نمائندگی کرنے والے سابق عالمی باکسر در محمد بلوچ لیاری کے رہائشی اور مرچنٹ نیوی سے وابستہ تھے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More