روس سے مہنگا اور ناقص تیل خریدنے کی خبریں مسترد

ہم نیوز  |  Jul 09, 2023

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے چیئرمین سینیٹرعبدالقادر نے روس سے عالمی منڈی کے مقابلے میں مہنگا اور ناقص تیل خریدنے کی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹرعبدالقادرنے بتایا ہے کہ روس سے ملنے والا تیل 25 فیصد سستا پڑے گا اور سالانہ ایک ہزار ارب روپے سے زائد کی بچت ہوگی۔

پاکستان ریفائنزی لمیٹڈ کے پاس سٹوریج کی کمی ہے، اس مسئلہ کے باعث روس نے پاکستان کو فلوٹنگ سٹوریج یونٹ لانے کی پیشکش بھی کی ہے ۔

سینیٹر عبدالقادر نے مزید بتایا کہ ہماری ریفائنریز نے روسی کروڈ آئل کو صاف کرنے کا طریقہ کار ڈھونڈ لیا ہے۔

حکومت بروقت روس کے ساتھ تیل کی درآمد کے قواعد و ضوابط طے کرلے گی۔

یاد رہے کہ روسی خام تیل کے 2 جہاز پاکستان پہنچ چکے ہیں جن کی صفائی کا عمل جاری ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More