وہاڑی، بابا حاجی شیر دیوان کے سالانہ عرس پر عام تعطیل کا اعلان

ہم نیوز  |  Jul 09, 2023

وہاڑی میں بابا حاجی شیر دیوان کے سالانہ عرس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے معروف صوفی بزرگ حضرت دیوان چاولی مشائخ المعروف بابا حاجی شیر دیوان کے سالانہ عرس کے موقع پر ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

10 جولائی بروز سوموار کو مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بابا حاجی شیر دیوان کے سالانہ عرس میں ملک بھر سے عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More