عام انتخابات اکتوبر کی بجائے نومبر میں ہونے چاہیے، خواجہ آصف

ہم نیوز  |  Jul 09, 2023

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عام انتخابات اکتوبر کی بجائے نومبر میں ہونے چاہیے۔ 

ہم نیوز کے پروگرام ‘پاکستان ٹونائٹ’ میں گفتگو کے دوران وفاقی وزیر دفاع نے عام انتخابات  کے حوالے سے کہا ہے کہ اکتوبر میں گرمی زیادہ ہوتی ہے میرے خیال میں الیکشن نومبر میں ہونے چاہیے اس میں موسم اچھا ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ کیلئے کون آرہا ہے مجھے اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہیں ۔

قبل ازیں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کیخلاف مہم چلانا پاکستان دشمنی اورگری ہوئی حرکت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس قسم کی مہم چیئرمین پی ٹی آئی کی ذہنی اختراع ہے،ان کے سیاسی طور پر آخری دن ہیں اور اس مہم کے بھی سارے راستے چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف جا رہے ہیں۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ 9مئی کی سازش پی ڈی ایم کیخلاف نہیں پاکستان کیخلاف تھی، 9مئی کو جو حرکتیں انہوں نے کی ہیں وہ شرمناک ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More