آرمی چیف کیخلاف مہم چلانا گری ہوئی حرکت ہے ، خواجہ آصف

ہم نیوز  |  Jul 09, 2023

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کیخلاف مہم چلانا گری ہوئی حرکت ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ‘پاکستان ٹونائٹ ‘ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کیخلاف مہم چلانا پاکستان دشمنی اورگری ہوئی حرکت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس قسم کی مہم چیئرمین پی ٹی آئی کی ذہنی اختراع ہے،ان کے سیاسی طور پر آخری دن ہیں اور اس مہم کے بھی سارے راستے چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف جا رہے ہیں۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ 9مئی کی سازش پی ڈی ایم کیخلاف نہیں پاکستان کیخلاف تھی، 9مئی کو جو حرکتیں انہوں نے کی ہیں وہ شرمناک ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More