ٹوبہ ٹیک سنگھ، تھپڑوں والی کبڈی کے دوران کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا

ہم نیوز  |  Jul 09, 2023

ٹوبہ ٹیک سنگھ: تھپڑوں والی کبڈی کے میچ میں کھلاڑی ذاکر حسین میدان میں جان کی بازی ہار گیا۔

واقعات کے مطابق ذاکر حسین نامی کھلاڑی چک 506 میں منعقد ہونے والے میلہ ہندال کندال کے مقابلے کے دوران پہلے گر کر بیہوش ہوگیا تھا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ذاکر حسین اس وقت دوران مقابلہ میدان میں گر گیا تھا جب مخالف کھلاڑی نے اس کی چھاتی پر متعدد تھپڑ مارے، اس سے قبل کہ اسے اسپتال منتقل کیا جاتا وہ جان کی بازی ہار گیا۔

تھپڑوں والی کبڈی کا میچ جس جگہ منعقد کیا گیا تھا وہ نہ صرف شہر سے دور تھی بلکہ قرب و جوار میں کوئی اسپتال یا ریسکیو سینٹر بھی نہیں تھا۔

میدان میں جان کی بازی ہارنے والے پاکپتن کے رہائشی 42 سالہ ذاکر حسین کو ریسکیو کرنے کیلئے بلائی جانے والی ایمبولینس کی آمد میں بھی تاخیر ہوئی اور جب اسپتال پہنچایا گیا تو مقامی ڈاکٹر نے کھلاڑی کی موت کی تصدیق کر دی۔

سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کھلاڑی کون ؟

علاقائی میڈیا کے مطابق تھپڑوں کی کبڈی کے مقابلے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سالانہ بنیادوں پر منعقد کئے جاتے ہیں، اس قسم کے میچ میں کھلاڑی کے جاں بحق ہونے کا یہ پہلا واقعہ پیش آیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More