ملک بھرمیں مزید بارشوں کی پیشگوئی

ہم نیوز  |  Jul 09, 2023

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں بارشوں کی توقع ہے۔

مری، گلیات، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوسکتی ہے۔

حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، مٹھی، پڈعیدن، عمرکوٹ، سانگھڑ اور میرپورخاص میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب بدین اور گردونواح میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش  جاری ہے ، بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب،بجلی معطل ہو گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More