عالمگیر ترین کو تھوڑا سا جلد کا مسئلہ تھا اس کے علاوہ کوئی بات نہیں تھی، منگیتر

ہم نیوز  |  Jul 09, 2023

عالمگیر ترین کی منگیترشازیہ نے کہا ہے کہ وہ ان سے بہت محبت کرتے تھے اور وہ بھی عالمگیر ترین سے محبت کرتی تھیں ان کی جلد شادی بھی ہونے والی تھی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  شازیہ  کا کہنا تھا کہ عالمگیر ترین کو تھوڑا سا جلد کا مسئلہ تھا اس کے علاوہ کوئی بات نہیں تھی۔

انہوں نے مزید کہا عالمگیر خان ترین نے اردو میں کوئی خط نہیں لکھا، ان کا آخری خط انگریزی زبان میں تھا جس میں وہ مجھے اور تمام گھروالوں کو دعائیں دے رہے تھے۔

وہ ہر کسی سے پیار کرنے والے انسان تھے، انہوں نے کبھی سٹاف سے بھی اونچی آواز میں بات نہیں کی تھی۔

وہ کرکٹ اور گھومنے پھرنے کے شوقین انسان تھے۔ ان سے متعلق قیاس آرائیاں کرنے کی بجائے ہمیں ان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More