آئندہ الیکشن کا فیصلہ سب دوست مل کر کریں گے، راجہ ریاض

ہم نیوز  |  Jul 09, 2023

راجہ ریاض نے کہا ہے کہ جیسے ہی اسمبلی تحلیل ہو گی اور میں جیسے ریٹائر ہوں گاآئندہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ سب دوستوں کیساتھ مل بیٹھ کر کریں گے۔

نجی ٹی وی انٹرویو میں اپوزیش لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ سب قومی اسمبلی سے ریٹائر ہونے کے بعد ایک ساتھ بیٹھیں گے اور متفقہ فیصلہ کیا جائے گا، امید ہے سب کا ایک ہی فیصلہ ہو گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ کوشش ہو گی کہ ایک اچھا فیصلہ ہو جو ملک کی بہتری کیلئے ہو، انشا اللہ فیصلہ کرنے کے بعد سب اس کا اعلان کریں گے۔

راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ہماری تعداد 21 ہے اور کوشش ہے ہم سب کا ایک اچھا فیصلہ ہو، تقریباً اس پر سارے دوست متفق ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ ہم سب اکٹھے رہیں ،جس پارٹی میں بھی اکٹھے جائیں گے وہاں ہماری عزت ہو گی اوراُس پارٹی کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

آئندہ الیکشن میں راجہ ریاض سمیت 21 لوگ کس پارٹی سے الیکشن لڑیں گے؟ اپوزیشن لیڈر نے دوٹوک بتادیا #RajaRiaz #sunonewshd pic.twitter.com/zDSLb95tbQ

— SUNO NEWS HD (@suno_newshd) July 8, 2023

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More