مسجد کے چندہ باکس سے کروڑوں روپے برآمد

ہم نیوز  |  Jul 09, 2023

پڑوسی ملک بنگلہ دیش کی مسجد کے چندہ باکس سے 5 کروڑ 59 لاکھ 7 ہزار6 سو نواسی روپے برآمد ہوئے ہیں، رقم گننے کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہو گئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ افراد چندہ باکس کھول رہے ہیں جو پیسوں سے بھرا ہوا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے لوگ پیسوں کو چندہ باکس سے نکال کا تھیلوں میں ڈال رہے ہیں جبکہ ایک بڑے احاطے میں لا کر ان پیسوں کی گنتی کی جارہی ہے۔

یہ ویڈیو بنگہ دیش کی ایک مسجد کی ہے جس میں 8 چندہ باکس کو 4 ماہ بعد کھولا گیا۔

مسجد انتظامیہ اور حکومتی عہدیداروں کی نگرانی میں ان باکسز کو کھول کر پیسے نکالے گئے ہیں اور پھر ان کی گنتی کروائی گئی، اطلاعات کے مطابق پیسوں کی گنتی کا عمل 13 گھنٹوں میں مکمل ہوا جبکہ اس کام میں 200 افراد نے حصہ لیا۔

پیسوں کی گنتی کے بعد یہ  رقم 5 کروڑ 59 لاکھ 7 ہزار 6سو نواسی روپے سے زائد تھی جبکہ اس کے علاوہ  سونے کے زیورات سمیت غیر ملکی کرنسی بھی شامل ہے ۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More