بجلی صارفین پر 3.23 روپے فی یونٹ ایف سی سرچارج عائد

ہم نیوز  |  Jul 09, 2023

حکومت نے یکم جولائی 2023ء سے بجلی صارفین پر 3.23 روپے فی یونٹ فنانسنگ کاسٹ (ایف سی) سرچارج عائد کردیا ہے.

جنگ اخبار کے مطابق سرچارج سے حاصل 335؍ ارب روپے سے پاور سیکٹر کے قرضوں اور واجباتی کی ادائیگی کی جائے گی جو 2.6 ٹریلین روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

اس کے علاوہ صارفین ٹیرف ریشنلائزیشن سرچارج (ٹی آر ایس) بھی بدستور ادا کرتے رہیں گے جو 47؍ پیسے فی یونٹ ہے ۔

حیران کن امر یہ ہےکہ جو محرک ٹیکس دہند جسے جولائی میں 29؍ ہزار روپے بجلی کا بل ملا، وہ انکم ٹیکس بھی ادا کرے گا۔ یہ بات اسلام آباد میں بجلی کے صارفین نے بتائی۔

حکومت نے ایف سی سرچارج کا فیصلہ نیپرا کی سفارش پر کیا تاہم جو صارفین ماہانہ 50؍ یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں ان پر یہ سرچارج لاگو نہیں ہوگا جس کی معیاد یکم جولائی تا 30؍ اکتوبر 2023ء رکھی گئی ہے۔

300؍ یونٹ استعمال کرنے و الے اور زرعی صارفین پر ایف سی سرچارج کی شرح 1.43 روپے فی یونٹ رکھی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More