فاسٹ بائولر احسان عادل اور آل راؤنڈر حماد اعظم نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ہم نیوز  |  Jul 09, 2023

فاسٹ بائولر احسان عادل اور آل راؤنڈر حماد اعظم نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق احسان عادل نے3ٹیسٹ اور 6ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

حماد اعظم 11ون ڈے انٹرنیشنل اور5ٹی20انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔

حماد اعظم اور احسان عادل نے انڈر19 ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دونوں کرکٹرز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More