جی ٹی روڈ پر تین منزلہ ہوٹل گیس سلنڈر پھٹنے سے زمین بوس ہو گیا

ہم نیوز  |  Jul 09, 2023

پنجاب کے شہر جہلم میں جی ٹی روڈ پر تین منزلہ ہوٹل گیس سلنڈر پھٹنے سےزمین بوس ہو گیا ہے۔ 

تین منزلہ عمارت گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے بتایا گیا ہے کہ ملبے کے نیچے 25افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے ۔

سلنڈر دھماکے سے زمین بوس ہونے والے ہوٹل کے ملبے تلے دب  کر 6 جاں بحق ہوئے  ہیں جبکہ 15 زخمی افراد کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

رپورٹس کے مطابق ہوٹل میں نیچے ایل پی جی سیلنڈرز کی دکان تھی جس میں دھماکہ ہونے کے باعث عمارت گر گئی ۔

بریکنگ نیوز: جہلم، ہوٹل میں دھماکے سے 3 منزلہ عمارت منہدم، 3 افراد جاں بحق، 15 زخمی، ریسکیو آپریشن جاریبراہ راست نشریات:

— HUM News (@humnewspakistan) July 9, 2023

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More