پاکستان کو بھی غیر جانبدار وینیو کی درخواست کرنے کا حق حاصل ہے، وفاقی وزیر احسان مزاری

ہم نیوز  |  Jul 09, 2023

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیا کپ کی طرح پاکستان کو بھی غیر جانبدار وینیو کی درخواست کرنے کا حق حاصل ہے۔

اپنے ایک حالیہ بیان میں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کی شمولیت سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایشیا کپ کا میزبان ہے اور تمام میچز کروانے کا حق رکھتا ہے۔ کرکٹ کے شائقین یہی چاہتے ہیں کہ ہمیں ایشیا کپ کا ہائبرڈ ماڈل منظور نہیں۔

احسان مزاری نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو ورلڈکپ وینیوز سے متعلق وارننگ جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کی طرح اپنائے گئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان کو بھی غیر جانبدار مقام کی درخواست کرنے کا حق حاصل ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی سی بی میری وزارت کے ماتحت آتا ہے۔ اگر بھارت اپنے ایشیا کپ کے میچز کسی غیر جانبدار مقام پر کھیلنے کا مطالبہ کرسکتا ہے تو ہم بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کیلئے بھی یہی مطالبہ کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More