پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں متاثر کن اضافہ

ہم نیوز  |  Jul 09, 2023

 پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں کئی برسوں کے دوران تیز رفتار اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

2013 میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات 290 ملین ڈالر سے بڑھ کر 2019 میں 890 ملین ڈالرجبکہ  2022 میں 2.1 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں۔

اسٹیٹ بینک کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں وسیع استعداد رکھتا ہے ، پاکستان کوآئی ٹی  برآمدات کے لیے اپنی مصنوعات کو زیادہ مسابقت کا حامل بناتے ہوئے نئی منڈیاں تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

اسٹیٹ بینک کے شعبہ اقتصادی پالیسی جائزہ سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے کہا کہ آئی ٹی کا شعبہ  ملکی منڈی، بیرونی تجارت، ای گورنمنٹ اقدامات اور فن ٹیک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More