متحدہ پاکستان کی علامت مادرملت فاطمہ جناح کی آج 58 ویں برسی

ہم نیوز  |  Jul 09, 2023

 مادر ملت  فاطمہ جناح کی آج 58 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ مزار قائد کے احاطے میں واقع مادر ملت  کی قبر پر عوام فاتحہ خوانی کریں گے۔

فاطمہ جناح متحدہ پاکستان کی علامت سمجھی جاتی تھیں ، انہوں نے تحریک پاکستان میں قائداعظم محمد علی جناح کی ہر قدم پر مدد کی اور اپنے بھائی کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں جبکہ قیام پاکستان کے بعد بھی سیاسی خدمات کا سلسلہ جاری رکھا ۔ فاطمہ جناح 9 جولائی 1967 کو کراچی میں اپنے ذاتی گھر موہٹہ پیلس میں انتقال کر گئی تھیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More