ہم نیوز | Jul 09, 2023
مون سون بارشوں کے نتیجے میں 25 جون سے ملک بھر میں اب تک 76 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔ درجنوں مکانات بھی منہدم ہو چکے ہیں۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 15 خواتین اور 31 بچے شامل ہیں۔ سب سے زیادہ 48 اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں، خیبر پختونخوا 20 ، بلوچستان 5 اور آزاد کشمیرمیں تین افراد جاں بحق ہوئے، حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں 135 افراد زخمی بھی ہوئے، اس کے علاوہ 78 گھروں کو نقصان پہنچا۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ سنٹر نے مختلف شہروں میں شدید بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More