نواز شریف اگلے ایک دو مہینوں میں واپس آ جائیں گے، عطاتارڑ

ہم نیوز  |  Jul 08, 2023

عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کیلئے قانونی مشاورت جاری ہے، قانونی تیاری مکمل ہوتے ہی نواز شریف جلد واپس آئیں گے۔ 

ہم نیوز کے پروگرام ‘پاکستان ٹونائٹ’میں  وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطا تارڑ نے کہا کہ نواز شریف اگلے ایک دو مہینوں میں واپس آ جائیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جلد ہی نواز شریف کی واپسی کا اعلان کر دیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے قول وفعل میں ہمیشہ تضاد رہا ہے،  ہم نے اپنی سیاست داو پر لگا کر ریاست بچائی ہے، پی ٹی آئی نے ملک دشمن اقدامات کئے ہیں،ان کی طرف سے آئی ایم ایف پروگرام کو سبوتاژ کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے ۔

عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ اگست میں حکومت کی مدت ختم ہونے کے بعد ہم گھر چلے جائیں گے۔

انکاکہنا تھا کہ الیکشن وقت پر ہوں گےاور الیکشن کے حوالےسےجو بھی فیصلہ ہوگا اتحادیوں کی مشاورت سے ہوگا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا مزید کہناتھا کہ استحکام پاکستان پارٹی کےبہت سارےالیکٹیبلزمسلم لیگ ن کےساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتےہیں، آئی پی پی میں ہوتے ہوئےکئی لوگ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ لیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More