سونے کی قیمت میں معمولی کمی

ہم نیوز  |  Jul 08, 2023

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا، معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 سو روپے کی معمولی کمی ریکارڈ گئی ہے جبکہ دس گرام کی قیمت میں ایک سو 72 روپے کی کمی ہوئی ہے ۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 1925 ڈالر تک پہنچ چکی ہے، دو سو روپے کی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ آٹھ ہزار دوسو پر آ گئی ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More