ہم نیوز | Jul 08, 2023
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتارکرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم نے سعودیہ میں ملازمت کے نام پر شہریوں سے پیسے ہتھیائے۔
گرفتارملزم انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا اہم سرغنہ ہے ،ملزم متاثرہ شہریوں سے پیسے وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم گزشتہ 5 سال سے ایف ائی اے کو مطلوب تھا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More