جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کی خریداری ،عراق نے پاکستان سےمعاہدہ کر لیا

ہم نیوز  |  Jul 08, 2023

عراق نے جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کی خریداری کیلئے پاکستان سےمعاہدہ کر لیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عراق پاکستان سے جے ایف 17 لڑاکا طیارے خریدے گا، اس سلسلے میں عراق نے جنگی طیاروں کی خریداری کیلئے پاکستان سے معاہدہ کر لیا ہے۔

اس حوالے سے عراقی وزیر دفاع جمعہ عناد نے بتایا کہ پاکستانی لڑاکا طیارے اینٹی ڈرون آپریشن کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔

گزشتہ مہینوں میں عراق میں ڈرون حملوں کے خطرات میں اضافہ ہوا ، خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے عراق پاکستان سے اینٹی ڈرون طیارے خریدے گا۔

عراقی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں جلد کچھ طیارے مل جائیں گے اور مستقبل میں مزید آرڈر کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More