حکومت نے سرکاری ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ کی شرح منافع میں اضافہ کر دیا

ہم نیوز  |  Jul 08, 2023

حکومت نے سرکاری ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ کی شرح منافع میں اضافہ کر دیا ہے۔

گزشتہ مالی سال میں جی پی فنڈ کا شرح منافع 12.40 تھا جبکہ حکومت نے اسے بڑھا کر 14.22 فیصد کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ نے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کو ایک مراسلے کے ذ ریعے آگاہ کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد جبکہ پنشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرچکی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More