محمد رضوان نے بھاری مالیت کا اپنا جوتا عبدالہادی کو تحفے میں دیدیا

ہم نیوز  |  Jul 08, 2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 50 ہزار مالیت کا اپنا جوتا عبدالہادی کو تحفے میں دے دیا۔

کراچی میں جاری پاکستان کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں محمد رضوان نے پریکٹس کرانے کے لیے آئے آف اسپنر کو چیلنج دیا تھا کہ اگر وہ انہیں آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے تو سوائے بیٹ کے جو مانگو گے دوں گا۔

16 سالہ آف اسپنر عبدالہادی محمد رضوان کو آؤٹ نہ کر سکے لیکن انہیں مسلسل پریکٹس کراتے رہے اور اس کے بعد جب کیمپ ختم ہوا تو محمد رضوان نے عبدالہادی کو اپنے جوتے تحفے میں دے دئیے۔

محمد رضوان نے کہا کہ عبدالہادی کو چیلنج کیا تھا کہ آؤٹ کرنے پر سوائے بیٹ کے جو مانگو گے دوں گا۔

کراچی کے رہائشی عبد الہادی کا خود کا جوتا پھٹا ہوا تھا جس کے بعد وہ محمد رضوان کا جوتا لے کر بہت خوش دکھائی دیا،عبد الہادی نے کہا کہ بڑے فخر کی بات ہے کہ رضوان نے مجھے جوتا گفٹ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More