شاہ رخ خان ہینڈسم ہیں نہ انہیں اداکاری آتی ہے: ماہ نور بلوچ

اردو نیوز  |  Jul 08, 2023

پاکستانی اداکارہ ماہ نور بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بالی وُڈ کنگ شاہ رخ خان ہینڈسم ہیں نہ انہیں اداکاری آتی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ماہ نور بلوچ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان روایتی طور پر ہینڈسم نہیں ہیں تاہم اداکارہ نے کنگ خان کو ایک شاندار بزنس مین قرار دیا ہے۔

پاکستانی ٹی وی چینل سماء ٹی وی کے شو میں بات کرتے ہوئے ماہ نور بلوچ کہتی ہیں کہ ’شاہ رخ خان کی شخصیت بہت اچھی ہے لیکن اگر آپ خوبصورتی کا معیار دیکھیں اور دیکھیں کہ ہینڈسم ہونا کیا ہے تو وہ اس پر پورے نہیں آتے۔ اُن کی صرف شخصیت اتنی اچھی ہے کہ وہ اچھے لگتے ہیں۔‘

اداکارہ مزید کہتی ہیں کہ ’اُن کی ایک چمک ہے لیکن ایسے بہت سے خوبصورت لوگ ہیں، جن میں چمک نہیں ہے تو لوگوں کو وہ زیادہ نظر نہیں آتے۔‘

ماہ نور بلوچ نے شاہ رخ خان کے بطور اداکار بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میری شاہ رخ خان کے بارے میں رائے ہے انہیں اداکاری نہیں آتی۔ وہ ایک شاندار بزنس مین ہیں، انہیں اپنے آپ کو مارکیٹ کرنا آتا ہے۔ اُن کے مداح اور بقیہ لوگ میرے ساتھ متفق نہیں ہوں گے لیکن کوئی بات نہیں۔ اُن کی شخصیت اچھی ہے، انہیں اپنے آپ کو مارکیٹ کرنا آتا ہے، ایسے بہت سے اداکار ہیں جو کہ کامیاب نہیں ہیں۔‘

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More