مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد جاں بحق

ہم نیوز  |  Jul 08, 2023

سرگودھا کے علاقے بھلوال کے قریب مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ افسوسناک واقعہ وین میں سلنڈر لیکج کی وجہ سے ہوا جس سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 14 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بھلوال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اکیس مسافروں کو وین بھلوال سے کوٹ مومن لے کر جا رہی تھی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھلوال میں وین میں آتشزدگی سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی کمشنر و ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی اور کمشنر اور آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیق کا حکم دے دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More