حکومت نے چیٹ جی پی ٹی سے متعلق صارفین کو خبردار کر دیا

ہم نیوز  |  Jul 08, 2023

حکومت کی جانب سے مصنوعی ذہانت پر چلنے والی ایپلی کیشن چیٹ جی پی ٹی سے متعلق صارفین کو خبردار کر دیا گیا ہے۔

حکومت نے صارفین کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے ہوئے حساس معلومات شیئر نہ کریں کیونکہ چیٹ جی پی ٹی میں مالویئر اور جعل سازی ای میلز پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

صارفین کے لئے حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری کے مطابق مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشن چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے دھوکہ دہی ای میلز اور مس انفارمیشن پھیلائی جاسکتی ہے،کہا گیا ہے کہ صارفین چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کے دوران ذاتی ڈیٹا اور مالی معلومات شیئر کرنے سے گریزکیا جائے۔

ایڈوائزری کے مطابق آن لائن ٹریفک ای میلز کی تصدیق کے بعد لنک کھولے جائیں، آفیشل موبائل فون پریہ ایپلی کیشن استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، سکیورٹی مسائل کی صورت میں فوری طور پر اوپن اے آئی کو شکایت کرنے کا کہا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More