بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق ہائی پروفائل کمیٹی قائم

ہم نیوز  |  Jul 08, 2023

بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق ہائی پروفائل کمیٹی قائم کر دی گئی۔ یہ کمیٹی پاکستان کے ورلڈ کپ میں شرکت کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔

اس ہائی پروفائل کمیٹی کی سربراہی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کریں گے، کمیٹی میں وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ، اعظم تارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب، اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کائرہ اور طارق فاطمی شامل ہیں۔

قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہان، سیکرٹری خارجہ بھی ہائی پروفائل کمیٹی کا حصہ ہوں، کمیٹی بھارت میں ورلڈ کپ سے متعلق تمام امور پر سفارشات مرتب کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی سفارشات کی روشی میں ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا، حتمی سفارشات منظوری کے لئے وزیراعظم شہبازشریف کو بھجوائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت حکومتی اجازت سے مشروط کر رکھی ہے، پاکستان بھارت کے درمیان کرکٹ ورلڈ کپ میچ کا پہلا میچ 5 اکتوبر کو بھارت کے شہر احمد آباد میں ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More