مہنگائی سے پریشان پاکستانیوں کیلئے چینی اور آٹا مزید مہنگا

ہم نیوز  |  Jul 08, 2023

مہنگائی کے ستائے پاکستانی عوام کیلئے مہنگائی کی شرح مزید میں مزید اضافہ ہو گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ واراعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں0.70فیصد بڑھ گئی جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 28.55 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایک ہفتے کے دوران10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ، 17 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ24 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں ۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر42 فیصد ، پیاز کی قیمت میں8.70 فیصد ،آلو4.79فیصد ، گندم کا آٹا4 فیصد ، گڑ 4 فیصد اور چینی کی قیمتوں میں 3.48 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈیزل2.95فیصد  مہنگا ہوا جبکہ ایل پی جی، کوکنگ آئل اور گھی معمولی سستا ہوا جبکہ چکن، انڈے، مسور، مونگ اور دال چنا بھی سستی ہوئی ۔

رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر گندم کا آٹا 122 فیصد، چائے102 ، چاول77 فیصد اور آلو  69 فیصد مہنگا ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More