ذکااشرف نے چیف سیلکٹر بننے کی کوئی آفر نہیں کی،محمد حفیظ

ہم نیوز  |  Jul 07, 2023

سابق قومی کرکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ذکااشرف نے ملاقات کے دوران  انہیں چیف سیلکٹر بننے کی کوئی آفر نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ انہیں چیف سیلکٹر بننے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی ۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ذکااشرف کے سوشل میڈیا اکائونٹ کو جعلی قراردےدیا۔

پی سی بی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پرچئیرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکااشرف کا کوئی اکائونٹ نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More