پی آئی اے نے عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں حیرت انگیز کمی کردی

ہم نیوز  |  Jul 07, 2023

پی آئی اے نے عمرہ زائرین کیلئے مدینہ اور جدہ کے دوطرفہ کرایوں میں نمایاں کمی کردی ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق عمرہ کرایوں میں 11 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔

پی آئی اے کا فیصل آباد سے مدینہ ،جدہ کا کرایہ 1لاکھ 12 ہزار سے کم ہو کر 1لاکھ 800 روپے ہوگیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پی آئی کےکرایوں میں کمی کا اطلاق 10اگست تک رہے گا۔

کرائے امریکی ڈالر کی کرنسی کے مساوی پاکستانی روپوں میں ادا کرنا ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More