پاکستان تحریک انصاف کا آئی ایم ایف معاہدے کا خیر مقدم

ہم نیوز  |  Jul 07, 2023

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

آئی ایم ایف کے اعلیٰ سطح کے وفد کی پی ٹی آئی کی معاشی ٹیم سے ہونے والی ملاقات کے اختتام پر سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

حماد اظہر کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی، مہمان وفد زمان پارک سے روانہ ہو گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد سے اسٹاف لیول معاہدے سےمتعلق بات چیت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کی بڑی جسیاسی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کر رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More