چین نےایم ایل ون منصوبے کی آدھی فنانسنگ ڈالر میں کرنے کی پاکستانی درخواست مسترد کردی

ہم نیوز  |  Jul 07, 2023

چین نے پاکستان سے کہا ہےکہ وہ ایم ایل ون کےکئی ارب ڈالر کے معاہدے کےلیے 100 فیصد فنانسنگ چینی کرنسی آرایم بی میں حاصل کرے۔

جنگ اخبار کے مطابق  پاکستان نے ایم ایل ون کےلیے فنانسنگ 50 فیصد چینی کرنسی آر ایم بی اور 50 فیصد امریکی ڈالر میں تقسیم کرنے کی تجویز دی تھی ۔

چین نے اس مطالبے کویکسر ردکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ایل ون کی ساری فنانسنگ چینی کرنسی میں حاصل کرنا ہوگی۔

گزشتہ کئی برسوں کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود ایم ایل ون کی فنانسنگ کا معاملہ ابھی تک حتمی صورت اختیار نہیں کر سکا۔

پاکستان اور چین اس معاملے کو آئندہ مشترکہ تعاون کی کمیٹی ( جے سی سی ) کے اجلاس میں زیربحث لاسکتے ہیں جو کہ 11 جولائی کو 2023 میں چین میں ہونے والاہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More