خطرناک ہیکرز سرگرم، حکومت نے انتباہ جاری کر دیا

ہم نیوز  |  Jul 07, 2023

وفاقی حکومت نے روسی ہیکرز کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق روسی ہیکر گروپ پاکستان کے فوجی اور سول سیٹ اپ کو نشانہ بنانے میں ملوث ہے۔

Kill Net، APT گروپ، حکومتی اور فوجی اداروں پر DDoS حملوں سے نشانہ بنا رہا ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق، پرو روس اے پی ٹی گروپ کریملن، روس سے کام کرتا ہے اور جنوری 2022 سے سرگرم ہے۔

Kill Net امریکہ اور یوکرین کے دیگر اتحادیوں، اور نیٹو ممالک کے خلاف DDoS مہم چلانے کے لیے جانا جاتا ہے۔

کابینہ ڈویژن نے سرکاری اداروں سے کہا ہے کہ وہ DDoS اور دیگر سائبر حملوں کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتظامیہ کی سطح پر نیٹ ورکس کی نگرانی کریں جن میں فائل ہیشز، فائل لوکیشنز، لاگ ان، اور لاگ ان کی ناکام کوششیں شامل ہیں، اور معروف فائر والز، IPS/IDS، اور SIEM سلوشنز کا استعمال کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More