چچا عالمگیر ترین کے انتقال پر علی ترین کا بیان بھی سامنے آگیا

ہم نیوز  |  Jul 07, 2023

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے اپنے چاچا کی یاد میں انہیں سوشل میڈیا پرخراج تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں علی ترین نے لکھا، عالمگیر چاچا نے اپنی شرائط پر زندگی بسر کی’ وہ ایک COOL چاچا تھے۔

زندگی سے بھرپور کردار جو ہمیشہ چیلنجز میں خوش رہتے تھے۔ چاہے وہ زندگی میں ہو، کاروبار میں ہو یا کرکٹ میں۔

علی ترین نے انہیں یاد کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’ان کا اچانک انتقال ان لوگوں کے لئے تقریبا ناقابل برداشت المیہ ہے جو انہیں اچھی طرح سے جانتے تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کی روح کو خوش حال رکھے۔

Alamgir chacha lived life on his own terms. The cool uncle, the maverick. A larger than life character who was always happy to challenge convention. Whether in life, in business or in cricket.

His sudden loss is an almost unbearable tragedy for those who knew him well. May…

— Ali Khan Tareen (@aliktareen) July 7, 2023

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More