اوگرا نے ایل پی جی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

ہم نیوز  |  Jul 07, 2023

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے  مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے اس ضمن میں واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ ایل پی جی کی فروخت نوٹیفائیڈ قیمتوں پر یقینی بنائی جائے، ایل پی جی سلنڈرز کے ڈسٹری بیوٹرز فروخت کے وقت قیمتیں نمایاں طور پر درج کریں۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتیں آوٹ لیٹس پر واضح طور پر درج کی جائیں۔

اوگرا نے صوبائی اور ضلعی حکومتوں سے بھی کہا ہے کہ وہ قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ ایل پی جی صارفین کی جانب سے یہ شکایات سامنے آئی ہیں کہ ڈسٹری بیوٹرز سلینڈرز کی اعلان کردہ قیمتوں سے بعض مقامات پر زائد وصولی کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More