پشاور اور کراچی میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

ہم نیوز  |  Jul 07, 2023

چینی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا، پشاور اور کراچی میں چینی کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔

پشاور میں فی کلو چینی کی قیمت میں 15 روپے تک اضافہ ہو گیا ہے، ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 130 روپے ہوگئی ہے۔

پشاورمیں چینی کا 50 کلوتھیلا 5 ہزار 700 سے بڑھ کر ساڑھے 6 ہزار کا ہو گیا ہے، ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مل مالکان کی جانب سے پشاور کے ڈیلرز کو چینی فراہم نہیں کی جارہی۔

کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں بھی چینی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافہ ہو گیاہے۔ کراچی میں ہول سیل میں چینی کی فی کلو قیمت 130 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

کراچی میں ایک ہفتے کے دوران چینی کی 50 کلو بوری 250 روپے مہنگی ہوئی جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں 50 کلو چینی کا بیگ 6500 روپے کا ہوگیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More