لاہور میں ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی عائد

ہم نیوز  |  Jul 07, 2023

ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری کئے گئے احکامات کے بعد ضلعی حکومت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہاہے کہ پابندی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ استعمال نہ کرنے کی وجہ سے حادثات میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوتاہے، ان کا کہنا تھا انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

ان احکامات پر عملدرآمد کرانے کے لئے بھرپور ایکشن لیاجائے گا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے موٹر سائیکل سواروں سے ہیلمٹ پہننے کی اپیل بھی کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More