قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے ساتھ کھلاڑی حارث رؤف کو انکی شادی کی مبارکباد دینے کیلئے منفرد انداز اپنایا گیا، کھلاڑیوں نے بذریعہ ویڈیو پیغام حارث رؤف کو مبارکباد دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے اکاؤنٹ سے ویڈیو پیغام جاری کیا۔ ویڈیو میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کی طرف سے یکجا ہوکر حارٖث رؤف کو شادی پر مبارکباد دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو کے آغاز میں شاہین شاہ آفریدی کہتے ہیں کہ ‘ہیری! ہم سب کی طرف سے آپکو شادی بہت بہت مبارک ہو’۔ جس کے بعد ٹیم کے باقی کھلاڑی بھی یک زبان ہوکر مبارکباد دیتے ہیں۔ اس موقع پر کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، امام الحق اور حسن علی بھی انکے ہمراہ موجود ہیں۔
Harry – Shaadi Mubarak! 🎆
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) July 7, 2023
خیال رہے کہ قومی کرکٹر حارث رؤف گزشتہ روز اپنی کلاس فیلو مزنہ مسعود کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے، حارث رؤف کے ولیمے کی تقریب آج اسلام آباد میں ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز نے اپنے ساتھی حارث رؤف کی شادی میں شرکت کیلئے جمعہ کی شام اسلام آباد جانا تھا تاہم خراب موسم کی وجہ سے بیشتر کھلاڑیوں نے کراچی ہی میں ٹھہرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حارث رؤف شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
حارث رؤف کے ساتھی کرکٹرز سمیت کئی نامور کرکٹرز آج انکے ولیمے میں شرکت کریں گے۔ پاکستان ٹیم کے کھلاڑی ولیمے میں شرکت کیلئے کراچی سے اسلام آباد آئیں گے۔