ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا، اسٹیٹ بینک

ہم نیوز  |  Jul 07, 2023

ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے میں اضافہ ہو گیا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مالی سال 23 کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 9 ارب 74 کروڑ 55 لاکھ ڈالر رہے۔

مالی سال کے آخری ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ ذخائر 40 کروڑ 47 لاکھ ڈالر تک بڑھ گئے۔ مرکزی بینک کے ذخائر 39 کروڑ ڈالر اضافے سے 4.46 ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ایک کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور ذخائر 5.28 ارب ڈالر تک رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More